منگل,  25 فروری 2025ء
وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، چار نئے وزرا کو شامل کئے جانے امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن پارلیمنٹ حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، خالد مگسی اور مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے حنیف عباسی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات جبکہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ ان کے پاس وزارت تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس، روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم

مزید خبریں