اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کےحوالے سےایس او پیز جاری کردئیے گئے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز اپنے اضلاع میں کمرشل ٹیسٹ کے انعقاد کوہرصورت یقینی بنائیں،ڈی ایس پی اور ایم وی ای کی عدم دستیابی پر متبادل افسران ٹیسٹ کا انعقاد کریں گے۔
تمام متعلقہ افسران غروب آفتاب تک بلا رکاوٹ ٹیسٹ کو جاری رکھیں گے،روڈ ٹیسٹ گراؤنڈ کی عدم دستیابی یا بجلی بند ہونے پر متبادل بندوبست کو یقینی بنائیں گے۔
کمرشل ٹیسٹ والے مقامات پر ایک دن قبل کیمرہ کنیکٹیوٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے،علاوہ ازیں سی ٹی او لاہورنے اچھرہ سرکل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے روڈ سیفٹی ایمبیسیڈرز کو انکی خدمات پر سرٹیفکیٹ بھی دیا،سی ٹی او نے قرطبہ چوک کے قریب الیکٹرانک مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے جیل میں پاکستان کا میچ دیکھا، ہارنے کی وجہ سے سارا غصہ کرکٹ پر اتارا: علیمہ خان
اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے کہا کہ موبائل لائسنس وین کے ذریعے شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنائے ، موبائل لائسنس وینز شہر کی مارکیٹوں، داخلی اورخارجی راستوں پر جائیں،ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔