اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج محمد نعیم شیخ نے کی سماعت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر پر فرد جرم عائد کر دی۔
اس کے علاوہ ایم این اے بلال اعجاز ، احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
تھانہ سٹی میانوالی میں 9 مئی کو 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر گواہان کو طلب کر لیا۔