پیر,  24 فروری 2025ء
چیمپیئنز ٹرافی میچز،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کیلئے روٹ پلان تشکیل دے دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے سلسلے میں ٹریفک کیلئےروٹ پلان تشکیل دے دیا ہے۔

آج رات 9 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا،روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔

شہری اسلام آباد میں سفر کے لئے مختلف انڈر پاسز کا استعمال کریں،کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کیلئے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔

ایکسپریس وے سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل، پارک روڈ کا استعمال کرے،روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ فاتح،دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا

بلیو ایریا کی جانب سفر کیلئے نائتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے،شہریوں کی رہنمائی کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔

مزید خبریں