لاہور( روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پی آئی سی کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر فرقد عالمگیر کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکٹر فرقد عالمگیر سے اظہار تعزیت اورمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوارر حمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزیدپڑھیں:عجب الیکشن تھا، گوگل کو بھی کنفیوز ہے کہ رزلٹ کیاہے، شاہد خاقان بھی حالات پربول اٹھے

صوبائی وزرا ء ایس ایم تنویر،عامر میر، منصورقادر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،مشیر وہاب ریاض اور سی سی پی او لاہور بھی ان کے

ہمراہ تھے۔

مزید خبریں