اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
کے پی میں سے 43 آزاد ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے جس میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اسد قیصر، عمر ایوب، شہریار آفریدی اور شیر افضل مروت سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔
این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ، این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان، این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب، این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی اور این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔اسی طرح، خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک ایک ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں؛ کمشنر راولپنڈی کا بیان: پی ٹی آئی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار تین روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔











