لاہور(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم پوری طرح مقابلے کے لئے تیار ہے، کل سب کو اچھا سرپرائز ملے گا۔
انہوں نے یہ بات دبئی اسٹیڈیم کے دورہ کے دوران کہی، اس موقع پر انہوں نے ٹریننگ سیشن کے دوران ٹیم سے ملاقات کی۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں پاک بھارت میچ سے متعلق کہا کہ کل اچھی گیم ہوگی،قومی ٹیم جیتے، یہ پاکستان کے لئے بڑا انعام ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو بھارت سے لازمی جیتنا چاہیے، علی امین گنڈا پور
ان کا کہنا تھا کہ چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں پاکستان جیتے گا۔ٹیم کو پیغام ہے کہ ہاریں یا جیتیں ،ہم ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے پوچھیں کہ وہ لاہور میں کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔