ملتان(روشن پاکستان نیوز) میں مرغی اور لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے اور گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے دوران لاہور پولیس کے 129 اہلکار غیر حاضر، ایس ایس پی کا برخاستگی کا حکم
لاہور میں انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 272 روپے درجن کی سطح پر پہنچ گئے ہیں گزشتہ روز قیمت 270 روپے تھی۔
ملتان میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے تھوک ریٹ 399 اور زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 413 روپے کلوہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 259 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔