هفته,  22 فروری 2025ء
لاہور: ٹریفک وارڈن کی قانون شکنی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

لاہور (روشن پاکستان نیوز) اگر قانون کے رکھوالے خود قانون کی خلاف ورزی کریں تو عام شہریوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ٹریفک وارڈن کو قانون توڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی اور وہ ون وے ٹریفک پر الٹی سمت جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے یہ ویڈیو سیو کر لی ہے، جب بھی میں ون وے جاوں گا تو یہ ویڈیو ٹریفک پولیس والوں کو دکھا دوں گا، کیونکہ یہ وہی پولیس والے ہیں جو ہمیشہ کہتے ہیں کہ ون وے جانے والا ون وے نہیں جاتا۔”

ایک اور شہری نے اس صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “سب قانون عوام کے لیے ہے، اگر قانون کی پابندی کرنے والے خود ہی اس کی خلاف ورزی کریں تو عوام کس طرح قانون پر عمل کر سکتے ہیں؟”

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اہم ہدایات، سخت پالیسی کے نفاذ کا اعلان

اس واقعے نے ایک اور سوال اٹھا دیا ہے کہ اگر ٹریفک وارڈن جیسے افسران ہی قانون توڑیں گے تو عوام میں قانون کی اہمیت کا احساس کیسے پیدا ہو گا؟ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر عوامی بحث کا موضوع بن چکی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری صرف عوام تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ خود ان افسران کو بھی اس کی مکمل پابندی کرنی چاہیے۔

مزید خبریں