ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں حال ہی میں منعقد ہونیوالی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمائش LEAP میں پاکستان کی علینا ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ڈھائی لاکھ ڈالرز مالیت کا نقد انعام جیت لیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق LEAP نمائش کے موقع پر راکٹ فیول پچ کے بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے شریک 2000 کمپنیوں کے مقابلے میں پاکستانی کمپنی EDUFI کی بانی علینا ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ڈھائی لاکھ ڈالرز 250,000 $USD کا پرکشش نقد انعام حاصل کیا۔
راکٹ فیول پچ کے بین الاقوامی مقابلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف