جمعه,  21 فروری 2025ء
انتشار پھیلانے والے سنجیدہ مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،نواز شریف

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ گروہ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور اقدارسے ناواقف ہیں ،اب لانگ مارچ، دھرنوں اور پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

خوشحالی کا سفر نہ رکتا تو کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہ ہوتی ،نوجوان نسل کو پر امن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کرنے کے مواقع حاصل ہوں۔

اب ملک ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہاہے ،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر انتشار ی عناصر کے عزائم کو بے نقاب کرنا چاہیے،انتشار پھیلانے والے سنجیدہ مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

مزید پڑھیں: اسلامی معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی: شادی کے فوٹو شوٹ میں بے ہودگی کی ویڈیو وائرل

مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کو مؤثر طریقے سے اپنا کردارادا اور عوام سے مضبوط رابطے رکھنے چاہیئں۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف سے عرفان صدیقی نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا ،تعمیروترقی کا سفر جاری رہتا تو آج آئی ایم ایف کی ضرورت نہ ہوتی۔

مزید خبریں