اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس پاکستان اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور کل بدھ 19 فروری 2025 کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔
اس بات کا اعلان کرتے ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر، رحمان علی باجوا نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ 20 فروری سے پہلے سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی جائے گی۔
رحمان علی باجوا نے مزید کہا کہ اگر مطالبات کی منظوری میں کوئی تاخیر ہوئی تو 20 فروری کو پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے گرینڈ دھرنا دیں گے، جو مطالبات کی حتمی منظوری تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس پاکستان نے حکومت کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد اس پیشرفت کا مطالبہ کیا ہے، اور اس بار کسی قسم کی تاخیر کو برداشت نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: 697 سرکاری ملازمین، افسران کیخلاف 10 ارب کی مبینہ کرپشن انکوائریوں کا انکشاف