اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) 697 سرکاری ملازمین،افسران کیخلاف 10 ارب روپے کی مبینہ کرپشن انکوائریوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 210 انکوائریوں کا سامنے کرنے والے سرکاری ملازمین کا تعلق سی ڈی اے سے ہےجبکہ 264 سرکاری ملازمین کا تعلق پی ڈبلیوڈی سے ہے۔
156 ملازمین ایف آئی اے میں کام کررہے ہیں،تین درجن انکوائریوں کا سامنے کرنے والے ملازمین کا تعلق پی ایچ اے سے ہے۔
مزید پڑھیں: سینٹ میں پھر ہنگامہ ، ڈپٹی چیئرمین نے اپوزیشن کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کر دی
پچیس ملازمین کا تعلق اسٹیٹ آفس جبکہ 13 ملازمین پی ایچ اے سے ہیں،انکوائریوں کا سامنے کرنے والے 56 افسران بھی شامل ہیں۔
پچھلے چھ سال میں ایف آئی اے اورنیب کے ساتھ یہ انکوائریاں درج کرائی گئی ہیں۔