هفته,  22 فروری 2025ء
کراچی میں گوبر سےگیس پیدا کرنیوالا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ لگادیا گیا

کراچی (روشن پاکستان نیوز)گوبر  سے گیس  پیدا کرنے  والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ کراچی ایم نائن موٹر وے کے قریب لگادیا گیا۔

سپر ہائی وے گڈاپ میں ملک کے سب سے بڑے گوبر گیس پلانٹ منصوبے کا پہلا مرحلہ  مکمل کرلیا گیا، یومیہ 8 ٹن گیس پیداوار  ہوگی جس سے 4 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

تقریب سے خطاب میں خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ سندھ برائے سرمایہ کاری قاسم نوید نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے  سود کی ایک رقم سندھ حکومت فراہم کرے گی جب کہ بینک سے قرض کے حصول کے لیے بھی صوبائی حکومت نے سہولت فراہم کی ہے جس کے بعد 5 میگاواٹ تک بجلی پیداوار کی جا سکےگی۔

مذید پڑھیں: کراچی میں ای وی بس پلانٹ: سندھ حکومت نے چینی کمپنی کو سرمایہ کاری کی دعوت دی

 قاسم نوید کا کہنا تھا کہ یہ  ایک ماحول دوست منصوبہ ہے جس کے دور رس اثرات سامنے آئیں گے۔

نجی کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اب گائے فارمز  پر گوبر کی صفائی کے لیے بھاری مقدار میں پانی کا ضیاع نہیں ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ روزانہ بھاری مقدار  میں گوبر پلانٹ میں لایا جائےگا، گیس کی قیمت ایل این جی سے کم ہوگی، اس سلسلے میں مختلف خریداروں سے بات چل رہی ہے۔

مزید خبریں