اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ، پارٹی رہنماؤں کو نکات نوٹ کروادیے
ذرائع نے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی غائب رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلم گھمن، ریاض فتیانہ، زین قریشی اور مقداد علی خان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے جبکہ اورنگزیب کچھی کو بھی پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، ظہور قریشی، عثمان علی اور مبارک زیب بھی اس دن پارٹی کے رابطے میں نہیں تھے۔