هفته,  15 فروری 2025ء
فوج ملکی معاشی ترقی میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

لاہور(روشن پاکستان نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے۔ جبکہ جدید زراعت میں پنجاب اور کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔

آرمی چیف نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ، پارٹی رہنماؤں کو نکات نوٹ کروادیے

سید عاصم منیر نے کہا کہ گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں۔ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

مزید خبریں