بدھ,  12 فروری 2025ء
چیئرمین ایف بی آر نے گاڑیوں کی خریداری فریز ہونے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے گاڑیوں کی خریداری فریز ہونے کی تصدیق کردی اور کہا خزانہ کمیٹی کے حتمی منٹس تک گاڑیوں کا معاملہ فریز ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں چیئرمین ایف بی آر نے کا 1010 گاڑیوں کی خریداری کے معاملہ پر کہا کہ قائمہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں گاڑیوں کی خریداری پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے گاڑیوں کی خریداری فریز ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ کمیٹی کے حتمی منٹس تک گاڑیوں کا معاملہ فریز ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے منٹس آئیں گے تو فیصلہ ہوگا۔

راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف تکنیکی وفد کے موجودہ دورے کا اقتصادی جائزے سےتعلق نہیں، آئی ایم ایف کے ٹیکنیکل اسسٹمنٹ وفد کے دورے روٹین ہیں، تکنیکی امور پر بات چیت مسلسل ہوتی ہے وفود بھی آتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہتعمیراتی شعبے سے متعلق تجاویز اور سفارشات تیار ہیں، تعمیراتی شعبے کے لئے ریلیف پیکج اب یقینی ہو چکا ہے، وزیراعظم کی بنائی گئی ٹاسک فورس نے تجاویز تیار کی ہیں، ٹاسک فورس کی تجاویز اور سفارشات کی کابینہ منظوری دے گی۔

مزید خبریں