اتوار,  16 مارچ 2025ء
لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ، شہباز شریف
سعودی عرب کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے لیبیا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: موت کی چکی میں رکھا گیا، سیل کی بجلی تک بند کر دی گئی، عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط

وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کے حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید خبریں