جمعه,  31 جنوری 2025ء
ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ 5 لاکھ ، 19 ہزار روپے کرنیکی منظوری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی ، ہر رکن پارلیمنٹ کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو گا، اسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کریں گے، اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ

مزید خبریں