اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ہدایت کی ہے کہ غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرزاپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں انہیں گزشتہ6 ماہ کے دوران ہونے والی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 800سے زائد کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں،25اضلاع میں ایک ہزار24غیر قانونی بل بورڈز ہٹا دیئے گئے ہیں۔
تجاوزات کیخلاف کارروائیوں میں 2 ہزار کنال سے زائد زمین بھی واگزارکرائی گئی،ریوینو سے متعلق مجموعی طور پر 62 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔
6 ماہ کے دوران 142 غیر قانونی کرش پلانٹس کو بند کیا گیا ہے ،اختیار عوام پورٹل پر درج 1500 سے زائد شکایات میں 999کا ازالہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے تصویری ثبوت فراہم کیے جائیں ،غفلت برتنے والوں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے فارغ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پرگہری تشویش ہے، پاکستان