اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف کل ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد سے پی ایف یو جے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پریس کلبوں اور یونین کے دفاتر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
پی ایف یو جے نے کہا تمام صحافی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سرکاری و غیرسرکاری تقریبات کی کوریج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بل پر حکومت، قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی تھی۔
پی ایف یوجے کے رہنمائوں نے کہا صدر زرداری نے ملاقات کا موقع دیئے بغیر بل پر دستخط کیے جو افسوس ناک ہے، تحریک آزادی صحافت کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: متنازع پیکا ایکٹ بل کی منظوری: اسلام آباد پریس کلب کے باہر صحافیوں کا احتجاج
انھوں نے کہا کالے قانون کی منسوخی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال دی جائے گی۔