جمعرات,  30 جنوری 2025ء
سونے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار700 روپے تولہ ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز سونا 2700 روپے سستا ہوا تھا۔

سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 1 ہزار 972 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 7263 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کیلئے ماڈل بنایا جائے : وزیراعظم

مزید خبریں