پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اور دو فروری کو عام تعطیل ہے۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی وفاداری کچھ کام نہ آئی، مریم اورنگزیب
تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 31 جنوری تک جاری کی جائے،سرکاری ملازمین نے صوبائی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔