جمعرات,  30 جنوری 2025ء
بلوچستان میں دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام، 5 خارجی ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے ضلع قلہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ جوابی کارروائی میں 5 خارجی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں خارجیوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

حملے میں ناکامی پر خارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 2 خود کش بمباروں سمیت 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں۔

 مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا جسٹس منصورکے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

مزید خبریں