جمعرات,  30 جنوری 2025ء
صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کیلئے ماڈل بنایا جائے : وزیراعظم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم نے صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور پرجائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے  وفاقی حکومت کے زیرانتظام صحت کےنظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور صحت سہولیات سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کےکام کو تیز رفتاربنانے اور کمپلیکس کے لیے مشینری و آلات کی خریداری کے پری کوالیفکیشن کاعمل شروع کرنےکی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ پری کوالیفکیشن کےعمل کو ماہرکنسلٹنٹ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری وآلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور سہولیات کی درخواست ، سپرنٹنڈنٹ جیل کل عدالت طلب

وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس سےمنسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹرکی منظوری کا عمل شروع کرنےکی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کی سہولیات تک رسائی کےلئےترجیحی بنیادوں پرکام کررہی ہے۔

مزید خبریں