پیر,  27 جنوری 2025ء
عدت کیس میں نیا موڑ ، عمران اور بشرٰی بی بی کی بریت کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے اور دونوں کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لئے مقرر ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے نئے جج جسٹس اعظم خان کیس سنیں گے۔

خاورمانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر فریقین کو نوٹس

مزید خبریں