پیر,  27 جنوری 2025ء
پاکستان اور بنگلہ دیش میں ملٹری اور سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں : بنگلہ دیشی ہائی کمشنر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان  نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں کامیاب طلبا تحریک کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں تعلقات کانیا دور شروع ہوا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان ملٹری اور سفارتی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں ۔

بنگلا دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیااس موقع پر  میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں طلبا تحریک کی کامیابی کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش میں تعلقات کانیا دور شروع ہوا ہے ۔ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات اور ملٹری روابط میں وقت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری میں آگے جاسکتے ہیں ۔پاکستان مصنوعات خصوصا چینی ،لائیوسٹاک اور کاٹن میں کے لئے ہمارے ملک میں وسیع مواقع ہیں ۔اسی طرح بنگلہ دیش کی اشیاء کے لئے بھی پاکستان بڑی مارکیٹ بن سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جلد دونوں ممالک براہ راست فضائی راستے سے منسلک ہوجائیں گے ۔ جس سے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کاروبار،سیاحت  اور ثقافت کے نئے باب کھلیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے 5 نام حکومت کو بھیج دیے

ان کا کہناتھا کہ کابل تا بنگلا دیش جی ٹی روڈ کے ساتھ ریلوے ٹریک میراخواب ہے تاکہ خطے کے افراد اس سے اپنی تجارت کو بڑھا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں حالیہ ا نقلاب کے بعد میڈیا آزاد ہے اور اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں ہے ۔

ہائی کمشنر  نے کہا کہ بنگلہ دیش میں دسمبر دو ہزار پچیس یا اگلے سال جنوری میں انتخابات متوقع ہیں ۔

مزید خبریں