پیر,  27 جنوری 2025ء
ای سی سی نے صنعتی شعبے کیلئےگیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی شعبے کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ۔

وزارت خزانہ کے مطابق  گھریلو صارفین کیلئے گیس ٹیرف بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی گئی  ، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 3500 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے ۔اس سے پہلے صنعتی گیس ٹیرف 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھا۔

ای سی سی اجلاس میں  کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت  کر دی گئی ہے ۔

وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ  اس کا مقصد توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے،  صنعتی ٹیرف میں اضافہ گیس سیکٹر کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا،  گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،  گھریلو صارفین کو اضافی بوجھ سے بچانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: راول ڈیم میں روزانہ 9 ملین گیلن سیوریج کا پانی داخل ہونے کا انکشاف، بچوں میں ڈائیریا کے کیسز میں اضافے پر تشویش

وزارت پیٹرولیم کی صنعتی شعبے میں کیپٹو پاور پلانٹس اور گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافے کی تجویز تھی ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم  مصدق ملک، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک، چیئرمین اوگرا، چیئرمین ایس ای سی پی سمیت  دیگر حکام شریک ہوئے ۔

مزید خبریں