جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
بانی پی ٹی آئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے، علی محمد خان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کےحق میں نہیں، اقتدار کی خاطر نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے، ہماری سیٹیں 160 سے زائد ہیں، مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بنا سکتے ہیں، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن میں ہی بیٹھ سکتے ہیں، عارضی طور پر اپوزیشن میں بیٹھیں تو کوئی حرج نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ان کی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔

پیپلز پارٹی قیادت رات کے اندھیرے عمران خان سے ملاقات کی بھیک مانگ رہی ہے،حافظ حمد اللہ کا دعویٰ

علی محمد خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے، ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے نیلسن منڈیلا کے ’ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن‘ کا بھی حوالہ دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک کو انتقام نہیں سیاسی استحکام و ترقی کی طرف لے کر جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News