اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سول سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے معاملے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں دو سیاست دانوں کو بھی شامل کر دیا ہے۔
سول سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے لیے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف کو شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں41فیصد بور، 27فیصد فلٹرڈ اور 33فیصد سپلائی پانی کے نمونے غیر تسلی بخش نکلے
وفاقی حکومت کی جانب سے سلیکشن بورڈ میں دو سیاست دانوں کی شمولیت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔