بدھ,  22 جنوری 2025ء
ریاست مدینہ کی بات کرنے والے پورا توشہ خانہ کھا گئے، طلال چوہدری

اسلام آباد(روبینہ ارشد) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے، بانی پی ٹی آئی مخالفین کو نشانہ بنا کر اپنی انا کو تحسین پہنچاتے تھے۔

طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی کک بیک لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، جو گڑھا انہوں نے مخالفین کیلئے کھودا وہ خود اس میں گرگئے۔

انہوں نے کہا کہ نے ہماری قیادت نے پی ٹی آئی دور میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، لیکن ہماری قیادت کے خلاف ایک کیس بھی ثابت نہ ہوسکا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کھا گئے، القادر ٹرسٹ کا اسلامی ٹچ دیا گیا، چوری کی پیسے سے مسجد کی تعمیر نہیں کی جاسکتی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے کی، پراپرٹی ٹائیکون کو ساتھ ملا کر منی لانڈرنگ کی گئی، دل میں کچھ کالا نہیں تو ڈیڑھ سال معاملہ کیوں چھپایا، 190ملین پاؤنڈ کی بند لفافے میں کابینہ میں منظوری لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو این سی اے نے کلین چٹ دی، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے مغرب میں انصاف چہرہ دیکھے بغیر ہوتا ہے۔ یہ تحقیقات انڈیکلیئرڈ ویلتھ کے تحت ہوئی، تمام پیسہ پاکستان کو منتقل ہونا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی چوری شدہ پیسہ چھپانے کیلئے منی لانڈرنگ کرنے والے پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ کھڑے ہوئے، شہزاد اکبر کی اسی پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ لندن میں ویڈیوز بنیں، دال میں کالا نہیں تھا تو معاملے کو کابینہ سے کیوں چھپایا گیا۔

مزید خبریں