پیر,  20 جنوری 2025ء
اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔

قومی اسمبلی کے 5، پنجاب کے 14، سندھ اسمبلی کے 3 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ،الیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ان اراکین کی رکنیت معطل کی تھی۔

یاد رہے  الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ، اختر مینگل، میاں اظہر، محبوب سلطان، علی قاسم گیلانی، طاہر اقبال، فرخ الطاف کی رکنیت معطل کی تھی۔

پنجاب اسمبلی کے 68 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جن میں صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس، جاوید کوثر شامل ہیں ، اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سمیت سندھ اسمبلی کے 15 اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ سینیٹر محمد قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر عدنان قادری، مینا خان،فضل الٰہی کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ’میں اور چینی صدر دنیا کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے‘: ٹرمپ

علاوہ ازیں بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ ارکان سینیٹ و اسمبلی رکنیت بحالی تک قانون سازی اور اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

مزید خبریں