اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر ، فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے ، اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی میسر ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، ہری پور ، مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ کوبھی فاسٹ ٹریک کیٹگری میں شامل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی پاسپورٹ کی سہولت کیلئے اہم اقدام، نادرا میگا سینٹرز میں کاونٹرز قائم