پیر,  20 جنوری 2025ء
عمران خان کی سہولیات فراہمی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت ، بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی  پی ٹی آئی کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت ، ذاتی معالج سے چیک اپ، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو ، بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں کل عمران خان کی درخواست سمیت کون سے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

مزید خبریں