لایور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کوسیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج دیدیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کووزارت سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے،اس سلسلے میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی )کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے پنجاب پولیس کو 43 ارب روپے کے فنڈ جاری کردیے
واضح رہے مریم اورنگزیب کے پاس اس وقت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،ماحولیات اور جنگلات کے محکمے بھی ہیں۔