اتوار,  19 جنوری 2025ء
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنرز سکولوں سے متعلق نئی شرائط مقرر کر دیں

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنرز سکولوں سے متعلق نئی شرائط مقرر کر دی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 مرلے سے کم جگہ میں سکول کی اجازت پر پاپندی عائد کردی گئی ہے،مقررہ رقبے سے کم والے سکول فوری طور پر 15 مرلے والی بلڈنگ میں شفٹ ہوں۔

ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں کے ایک کمرے میں صرف ایک کلاس لگانے کی اجازت ہو گی ،ایک کلاس رومز میں 12 واٹ کے کم از کم چار بلب لگائیں۔

نئی شرائط کا اطلاق تمام کیٹگریز کے سکولوں پر ہو گا،نئی شرائط پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کی انتظامیہ کیخلاف کارروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی مٹیم دیدیا

واضح رہے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز سکولوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار ہے۔

مزید خبریں