اتوار,  19 جنوری 2025ء
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ بچ جانے والوں میں 21پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے،زندہ بچ جانے والوں کے نام اور پاسپورٹ نمبر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان کاکہناتھا کہ رباط میں  پاکستان سفارتی مشن متاثرین کی امداد کیلئے متحرک  ہے،متاثرین کیلئے خوراک، ادویات سمیت ضروری سامان  کا انتظام کر دیا گیا،پاکستان سفارت خانے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کیلئے دکھلا میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں: مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون سمگلر کی شناخت ہو گئی

ترجمان نے کہاکہ حکومت پاکستان مراکش حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،کشتی حادثے میں بچ جانیوالےپاکستانیوں کی وطن واپسی کی تیاریاں کی جارہی ہیں،مراکش حکام سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مزید خبریں