هفته,  18 جنوری 2025ء
مسلسل 3 روز اضافےکے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں سونےکی قیمت  میں اضافےکا سلسلہ 3 روز کے بعد رک گیا اور آج  سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

ملک میں سونےکا بھاؤ مسلسل 3 روز اضافے کے بعد آج 200 روپے کم ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے ہے۔

10گرام سونےکا بھاؤ 170 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: پراسیس سرخ گوشت کا زیادہ استعمال ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 703 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں