هفته,  18 جنوری 2025ء
شیخ رشید کا دعویٰ: “عمران خان کو بوسہ دیا، بانی پی ٹی آئی نے گلے لگا لیا”

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذرا بھی پریشانی نہیں ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، میں نےعمران خان کو بوسہ دیا، بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے سے لگالیا۔

شیخ رشید کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا، میں نے کہا کہ ہائیکورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا اور ساتھ ہی ایک شعر’یہ تو چلتی ہے تجھےاونچا اڑانے کے لیے’ بھی کہا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کو ذرا بھی پریشان نہیں، اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان سو بار بھی پیدا ہو جائے وہ زرداری صاحب نہیں بن سکتا، پلوشہ خان

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی جبکہ دونوں پر بالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مزید خبریں