اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔
یاد رہے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 ء کے تحت ہر چار سال بعد ہر سیاسی جماعت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے خواہ صورت حال کیسی بھی ہو۔
ا لیکشن کمیشن نے گزشتہ روز اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی رکنیت اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر معطل کر دی تھی۔
مزید پڑھیں: کیسے ممکن ہے کہ شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں، سپریم کورٹ