جمعه,  17 جنوری 2025ء
پی ٹی آئی نے 12 رکنی انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی، اسد قیصر سربراہ ہونگے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی۔

پارٹی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسد قیصرکی سربراہی میں 12 رکنی کمیٹی انسانی حقوق کے معاملات دیکھے گی۔

کمیٹی عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ رکھے گی۔ انسانی حقوق کمیٹی میں رؤف حسن، عالیہ حمزہ، قاسم سوری اور ذلفی بخاری شامل ہیں۔

مزید خبریں