باجوہ کو ایکس ٹینشن ن لیگ اور پی پی نے دی، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جے یو آئی (ف) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین کی ،

پی پی اور ن لیگ بتا دیں کہ کیا انہوں نے جنرل باجوہ کو تین سال کی ایکسٹینشن نہیں دی،

جمعہ کو ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ باجوہ کو ایکس ٹینشن دینے والی پارٹیاں اس کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتی ہیں،جمعیت علمائے اسلام نے باجوہ کو ایکس ٹینشن دینے کی برملا مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت بند کرے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت رات کی تاریکی میں جیل میں عمران خان سے ملنے کے لیے منتیں کر رہی ہے۔

مزید خبریں