جمعرات,  16 جنوری 2025ء
یو اے ای نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے قرض کی میعاد میں توسیع کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے قرض کی میعاد میں توسیع کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے مرکزی بینک میں رکھے گئے اپنے دو ایک ارب ڈالر کے ذخائر کی ایک اور سال کے لیے توسیع کی تصدیق کردی ہے۔ یہ ذخائر اس مہینے کی میچور ہونے والے تھے۔

دریں اثنا اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.72 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.72 ارب ڈالر ہوگئے۔

مزید پڑھیں: یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت

مزید خبریں