جمعرات,  16 جنوری 2025ء
20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی، فیصل واوڈا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات 20 جنوری کے بعد ہوں گے، ابھی تو مذاق ہورہا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا، 20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے فارم 47 کی حکومت کہتے تھے اب ان سے بات کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پھر برا کہنا شروع کردیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے، حسب ضرورت کسی کو اچھا اور کسی کو برا کہنا درست نہیں، یہ نہیں ہوسکا کہ اندر پاؤں پڑوں اور باہر آکر گالی دوں، آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر ملاقات کسی کے لیے باعث پریشانی نہیں۔

 

مزید خبریں