جمعرات,  16 جنوری 2025ء
حکومت نے پنجاب پولیس کو 43 ارب روپے کے فنڈ جاری کردیے

لاہور(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے پنجاب پولیس کو مالی سال 2024/25 کے بجٹ کے تیسرے کوارٹر کا 43 ارب روپے کے فنڈ جاری کردیے جبکہ پنجاب پولیس کے لیے 186ارب کا بجٹ مختض کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پہلے کوارٹر میں 54 ارب، دوسرے کوارٹر میں 37ارب اور تیسرے کوارٹر میں 43ارب روپے جاری کئے گئے۔

پنجاب پولیس کو اب تک 3کوارٹرز کے 134ارب روپے جاری ہو چکے ہیں، آئی جی پنجاب نے تیسرے کوارٹر کے فنڈز تمام اضلاع ویونٹس کوجاری کردئے۔

تیسرے کوارٹر میں سب سے زیادہ فنڈز لاہورپولیس کو جاری ہوئے ،6 ارب،49 کروڑ ، 78 لاکھ اور63 ہزار روپے ہیں سی ٹی او لاہور کو 93کروڑ، 2لاکھ ،64 ہزار روپے ، پٹرول کی مد میں 4کروڑ، 4لاکھ ، 70ہزار روپے جاری ہوئےلاہور کو پٹرول کی مد میں 23کروڑ روپے دئیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو ایک ایک ارب،27کروڑ ،24ہزار روپے جاری کردیئے۔ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب کو 13کروڑ ، 84لاکھ اور39ہزار روپے جاری ۔ فرنیچر کی خریداری ، گاڑیوں کی مرمت، بلڈنگز کی مرمت و کرائیوں کی مد سمیت دیگر کے لیے بھی فنڈز جاری ہوئے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے بات چیت سیکیورٹی معاملات کے تناظر میں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

مزید خبریں