اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکو سہولیات دینے کیلئے تفصیلی سروے جلد مکمل اور یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکے لیے ترقی یافتہ ممالک کا ماڈل اپنایا جائے، چھوٹے پیمانے کےکاروبار میں خواتین انٹرپرینیورزکے لیے خصوصی پیکج تشکیل دے کر اسے جلد پیش کیا جائے ۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم