اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)گزشتہ سال 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت توانائی نے 2024 میں بجلی چوری سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں، دستاویزکے مطابق بجلی چور صارفین سے 5 ارب 83 کروڑ وصول کر لیے گئے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بینچز کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق انکم ٹیکس کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
بجلی چوری کے خلاف 2 لاکھ 16 ہزار ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،انسداد بجلی چور مہم کے دوران 62 ہزار 452 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بجلی چوری سے نمٹنے کے لیے پہلے مرحلے میں پیسکو میں ڈی ایس او یونٹ قائم کر دیا گیا۔