اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے اٹک کےمقام پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرابراہیم حسن مرادنےاٹک میں سونےکےذخائرکی موجودگی کا دعوی کیا تھا لیکن اب وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی نےذخائر کی تصدیق کردی ہے ۔
شیر گورچانی کا کہناتھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو سونے کے ذخائر سے متعلق کل بریفنگ دی جائیگی، سونے کے ذخائر نکالنے کیلئے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں صنعتی بحران ، سینکڑوں کارخانے بند ، متعدد پنجاب اور خیبر پختونخوا منتقل
ان کا کہناتھا کہ دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام پر حالیہ سروے میں سونے کی تصدیق ہوئی ہے ، جیولوجیکل سروے کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی گئی ہے ۔