اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق صوبائی وزیر و صنعت کار ایس ایم تنویرکا کہنا ہے کہ مارچ یااپریل میں بجلی کی قیمت کم کی جائے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈران ملک کو بچانے کیلئے دنیا میں ہر جگہ جارہے ہیں،ہم اپنے ملک میں نقصان کیوں کررہے ہیں،آج سے10سال پہلے کپاس کی پیداوار 15ملین بیلز تھیں،آج پیداوار5 ملین بیلز تک پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کپاس کے علاقوں میں ہم نے دیگر فصلوں کو پروموٹ کیا ہے،پاکستان کی مجموعی فصل 5 ملین بیلز ہیں، اس میں سندھ اور پنجاب کا حصہ ہے۔
پہلے جس کام کیلئے جو درست بندہ ہوتا تھا اسے تعینات کیا جاتا تھا،کپاس کی فصل کو بحال کرنا اپنے ملک کو بحال کے مترادف ہے،گزشتہ برس چاول کی4ارب ڈالر ایکسپورٹ ہوئی لیکن اس سے روزگار پیدا نہیں ہوتا۔