اتوار,  12 جنوری 2025ء
شمالی وزیرستان میں2مختلف کارروائیاں،9خارجی ہلاک،4 زخمی حالت میں گرفتار

شمالی وزیرستان (روشن پاکستان نیوز) میں سیکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں کے دوران 9خارجی ہلاک ہوگئے جبکہ 4 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسلی میں آپریشن کے دوران 6خارجی ہلاک، 2زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے ،آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسراانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا ،ایشام میں آپریشن کےدوران 3خارجی ہلاک ، 2زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے۔

ہلاک خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد  ہوا،جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث تھے،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیرداخلہ نے شمالی وزیرستان میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ،انہوں نے کہا کہ 9خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ اسپورٹس گالا نوجوانوں میں کھیل کے جذبے کو فروغ دینے کی اہم کردار ادا کرتا ہے، حافظ محمد بشارت

سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بہادر سیکیورٹی فورسز ہمارا سرمایہ افتخار ہے،سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید خبریں